جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے : حسن نصراللہ کاانتباہ

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم انہوں نے لبنان کے داخلی بحران پر کسم قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔لبنانی ٹی وی کو انٹرویو میں حزب اللہ کے سربراہ نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ ہم حالت جنگ میں ہیں اور کسی بھی وقت صہیونی ریاست کیساتھ بڑے پیمانے پرجنگ چھڑ سکتی ہے۔ جنگ کی صورت میں اسرائیل شام اور لبنان میں حزب اللہ کی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا

سکتا ہے۔خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کیدوران اسرائیل نیشام میں حزب اللہ اور ایران کی تنصیبات پرحملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اپنے اہم کمانڈروں عماد مغنیہ، سمیر قنطار اور کئی دوسرے اہم رہ نماؤں کو کھو چکی ہے۔حزب اللہ کے سربراہ سے جب اسرائیل کی سرحد پرکھودی گئی سرنگوں اور ان کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسماری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان سرنگوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی۔ ان میں سے بعض13 سال پرانی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…