برلن(این این آئی)جرمن صوبے باویریا کی پارلیمنٹ میں ہولوکاسٹ کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد کا الٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ کے ایک درجن سے زائد اراکین نے اْس وقت بائیکاٹ کر دیا جب ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ سیاسی جماعت نازی دور کے جرائم کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی مرتکب ہوئی ہے۔غیرملکی
خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی اسمبلی کی رکن پارلیمنٹ شارلوٹے کنوبلوخ ہولوکوسٹ سے بچنے والوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں یہ بھی کہا کہ دائیں بازو کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی نفرت اور تفریق کی سیاست کو مقبول بنانے کی کوشش میں ہے۔ اے ایف ڈی کو باویریا کی اسمبلی میں 22 نشستیں حاصل ہیں۔