ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

جرمن چانسلر کی دوسری عالمی جنگ کے بعد پیدا کثیر الجہتی نظام کی حمایت

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیوووس(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے دوسری عالمی جنگ کے بعد پیدا ہونے والے کثیر الجہتی نظام اور اقوام میں کمپرومائز کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یورپ کی اقتصادیات کا انحصار بین الاقوامی تجارت پر ہے اور یہ براعظم عالمی کثیر الجہتی نظام کو

محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔یورپی اقوام اپنے معمولی قومی مفادات سے سے بالا ہو کر سوچنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں میں اصلاحات کے عمل کو متعارف کرانے پر بھی توجہ مرکوز کریں اور اسی سے بہتر صورت حال سامنے آئے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے ورلڈ اکنامک فورم میں تقریر کرتے ہوئے دوسری عالمی جنگ کے بعد پیدا ہونے والے کثیر الجہتی نظام اور اقوام میں کمپرومائز کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپ کی اقتصادیات کا انحصار بین الاقوامی تجارت پر ہے اور یہ براعظم عالمی کثیر الجہتی نظام کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یورپی اقوام پر زور دیا کہ وہ اپنے معمولی قومی مفادات سے سے بالا ہو کر سوچنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں میں اصلاحات کے عمل کو متعارف کرانے پر بھی توجہ مرکوز کریں اور اسی سے بہتر صورت حال سامنے آئے گی۔ جرمن چانسلر نے ملفوف انداز میں امریکی صدر پر تنقید بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…