بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

خاشقجی کے مضامین کے پیچھے امریکی صحافی میگی میچل سالم کا اہم کردارہے : امریکی اخبار کا دعویٰ

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)امریکی خاتون صحافی میگی میچل سالم گذشتہ کچھ عرصے سے ایک متنازع شخصیت کے طور پر ذرائع ابلاغ کی سرخیوں کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ امریکی اخبار میں مقتول صحافی جمال خاشقجی کے مضامین کے پیچھے بھی میگی میچل سالم کا اہم کردار بتایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ میگی سالم جمال خاشقجی کے پرانے دوستوں میں شامل تھیں اور وہ اخبار واشنگٹن پوسٹ میں

شائع ہونے والے ان کے مضامین کی نوک پلک درست کیا کرتی تھیں۔عرب ٹی وی نے ایک تفصیلی رپورٹ میں میگی میچل کے اخوان المسلمون اور ایران کے حوالے سے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ میگی نے اپنے کام کا آغاز قطر کی چیئرٹی فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈائڑیکٹر کے عہدے سے کیا جس کی سربراہی سابق امیر قطر کی اہلیہ الشیخہ موزہ بنت ناصر المسند کر رہی تھیں۔ تاہم میگی نے اپنی باقاعدہ پیشہ وارانہ زندگی کا اغاز امریکی وزارت خارجہ میں ملازمت سے کیا اور وہ سابق وزیر خارجہ میڈلن البرائیٹ کی معاون خصوصی رہیں۔ اس کے علاوہ تل ابیب میں امریکی سفیر مارٹن انڈیک کی بھی معاونت کے فرائض انجام دیے جب کہ کچھ عرصہ بھارت میں ممبئی میں امریکی قونصل خانے میں خدمات انجام دیں۔بعد ازاں اسے بین الاقوامی فاؤنڈیشن برائے انتخابی نظام کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کی علاقائی ڈائریکٹر بھی مقرر کیا گیا۔ اس ادارے سے وابستگی سے انہیں مصر، عراق، ایران، اردن، لبنان، یمن اور فلسطین میں کام کا موقع ملا۔ یہ تمام تفصیلات قطر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ سے دستیاب ہیں۔ 2014ء سے میگی میچل امریکا میں ایران کے لیے پریشر گروپس میں شامل ہیں جس کا مقصد امریکا اور یورپی ممالک میں ایران کی حمایت اور تہران کے مفادات کے لیے فیصلہ سازی میں اپنا کردار ادا کرنا اور ایران پر پابندیاں برخاست کرنے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کی مہم چلانا ہے۔قطر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن میں کام کے دوران میگی میچل کو خصوصی طورپر ایران پراجیکٹ کا کام سونپا گیا۔ یہ ایک غیر منافع بخش اور غیر جماعتی ادارہ ہے۔ اس میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے حامی نیشنل سیکیورٹی کی قیادت بھی وابستہ ہے۔ اس پراجیکٹ سے کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر اور اقوام متحدہ کے رابطہ گروپ کے سابق چیئرمین ولیم بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…