مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیٹس کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو بھیانک نتائج برآمد ہونگے ،ذمہ داراسرائیل ہوگا، فلسطینی مذہبی جماعتوں کا انتباہ

19  جنوری‬‮  2019

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کی دینی اور مذہبی قوتوں نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیٹس کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔القدس کی اوقاف کونسل، سپریم اسلامک کونسل، شعبہ الافتا اور القدس اسلامی اوقاف کے علاوہ القدس کی دیگر مذہبی جماعتوں نے کہا ہے کہ اسرائیل طے شدہ منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے تاریخی، قانونی اور مذہبی اسٹیٹس کو پامال کر رہا ہے۔بیان میں

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل علاقائی، عرب اور اسلامی دنیا میں جاری خلفشار کی کیفیت سے فائدہ اٹھانے اور امریکی فیصلوں سے فائدہ اٹھا کر قبلہ اول کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہا ہے۔بیان میں قبلہ اول کی بنیادوں میں جاری کھدائیوں، مقدس مقام پر یہودیوں کے دھاووں اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔فلسطین کے مذہبی اداروں نے عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور القدس کی آزادی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…