ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

امریکی کانگریس میں سر ڈھانپنے کی 181سالہ قدیم پابندی ختم ،پہلی بار خواتین با حجاب ہو کر ایوان میں آسکیں گی

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی کانگریس میں سر ڈھانپ کر آنے پر عائد 181 سال قدیمی پابندی ختم کر دی گئی۔امریکی کانگریس کے نئے نمائندگان نے 1837 میں لگنے والی اس پابندی کو ختم کر دیا، 181 سال میں پہلی بار خواتین با حجاب ہو کر ایوان میں آسکیں گی۔گزشتہ روزامریکا کے وسط مدتی انتخابات میں منتخب ہوکر پہلی مرتبہ کانگریس پہنچنے والی دو مسلمان خواتین راشدہ طلیب اور الہان عمر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا اور اسی دن الہان عمر کی سر ڈھانپنے کے قانون میں ترمیم پر ووٹنگ ہو ئی۔واضح رہے مشی گن سے منتخب ہونے والی راشدہ طلیب اور منی سوٹا سے الہان عمر

کو پہلی مسلمان خواتین ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے ایوان نمائندگان تک رسائی حاصل کی۔37 سالہ الہان عمر نے حجاب پہن کر حلف اٹھایاجس کی چیمبر میں گزشتہ 181 سال سے پابندی تھی۔ الہان عمر نے اس پابندی کو ختم کرنے کی خوشی کا اظہار ٹوئٹر پیغام میں یوں کیا کہ کانگریس نے 181 سالہ سر ڈھانپنے کی پابندی ختم کر دی ، میں اپنے ساتھیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ایوان میں خوش آمدید کیا ، میں اس دن کی منتظر ہوں جب امریکا میں مسلمانوں پر سے دیگر عائد پابندیاں بھی ہٹادی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…