ہفتہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2025 

مودی نے کئی بار مجھ سے افغانستان میں کیابنانے کی بات کی ہے؟ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مذاق کا نشانہ بناڈالا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے کئی بار مجھ سے افغانستان میں لائبریری بنانے کی بات کی ہے، آخر یہ لائبریری کس کے کام آئے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے امن عمل میں بھارت کے دہائیوں پرانے کردار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت آخر طالبان کے خلاف افغانستان کی مدد کیوں نہیں کرتا ،افغانستان میں بھارت جو امداد کر رہا ہے

اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت سمیت روس اور پاکستان افغانستان میں طالبان سے لڑنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے۔اس سے قبل بھی ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ افغانستان اس کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھے، جس میں دشمنی کے رویے کی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے پاکستان اور روس کی افغانستان کے لئے کی گئی کوششوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طویل عرصے سے آخر دوسرے ممالک کیا کر رہے ہیں سوائے اپنے سو، دو سو فوجی بھیجنے کے، اور وہ بات ایسے کرتے ہیں جیسے انہوں نے بہت کچھ کیا ہے۔ٹرمپ نے اپنی بڑائی بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بھارت کیوں نہیں ہے، پاکستان کیوں نہیں ہے، روس کیوں نہیں ہے، ہم ہی کیوں ہیں؟امریکا افغانستان سے 6 ہزار میل کمی دوری پر ہے پھر بھی ہم اس کی مدد کے لئے وہاں موجود ہیں مگر مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ، ہم دوسرے ممالک کی مددکے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے۔واضح رہے بھارت علاقاائی سطح پر افغانستان کا سب بڑا امداد دینے والا ملک ہے جب کہ 3 بلین ڈالر کی امداد کے ساتھ بھارت عالمی سطح پر پانچواں بڑا ہے جو افغانستان کی مالی معاونت کر رہا ہے۔بھارت نے افغانستان میں 200 سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کی تعمیر کی ہے اور 1000 ہزار ملبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف دینے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک میں 16,000 ہزار افغان طلبہ و طالبات کو بھارتی کالجوں و جامعات میں داخلہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…