ہفتہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ سیاچن کے محاذ پر امریکہ بھارت کی مدد کو آگیا، جدید ترین ہتھیاروں سمیت کیا کچھ فراہم کردیا؟ تشویشناک انکشافات

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)سیاچن محاذ پر جہاں بھارتی فوجی 90دن تک بھی نہیں نہاپاتے،اب وہاں پانی کے متبادل غسل کی مصنوعات دی جائیں گی۔ اس محاذ پر بھارت کے یومیہ سات کروڑ کے اخراجات ہوتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دس برس میں تقریباً 170 بھارتی فوجی اس محاذ پر مارے جاچکے ہیں، امریکا کی طرف سے آئندہ چند ماہ فراہم کیے جانے والے چینوک ہیلی کاپٹر بھی سیاچن محاذ کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاچن گلیشئر پر تعینات

بھارتی فوجیوں کو 90 دن سے قبل غسل کا موقع نہیں ملتا، 21700 فٹ کی بلندی پر پانی کی عدم دستیابی ان کیلئے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ برف کو پگھلا کر پانی بنانے میں بھاری ایندھن کی ضرورت ہے جو ممکن نہیں۔ یہاں منفی ساٹھ ڈگری درجہ حرارت تک گر جاتا ہے۔بھارت کا اس محاذ پر یومیہ 5 سے 7 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ گلیشئر کی 80 فی صد پوسٹیں سولہ ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر ہیں جہاں تقریباً تین ہزار بھارتی فوجی تعینات ہیں۔اب بھارت ان چوکیوں پر تعینات فوجیوں کو پانی کے متبادل ایسی حفظان صحت کے مطابق تیار مصنوعات فراہم کرے گا جو اسی علاقے کے تناظر میں تیار کی گئی ہیں جس کے لئے پانی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 20 ملی لیٹر جل پورے جسم کی صفائی کے لئے کافی ہوگی اور یوں فوجی ہفتے میں دوبار اس جیلی نما کاسمیٹک سے نہا سکیں گے۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مشرقی کمان دو اعلیٰ عہدے داروں نے بتایا کہ ان مصنوعات کے آزمائشی مراحل کی کامیابی کے بعد ان کی تیاری کے احکامات دے دیئے گئے۔سیاچن گلیشیئر پربھارتی فوجیوں کو 130 قسم کے مسائل کا سامنا ہے جن میں ٹینکوں کے انجن خراب ہونے سے لیکر بکتر بند گاڑیوں کا ناکارہ ہونا شامل ہے جن میں 25 مسائل پر توجہ دی گئی۔مارچ میں امریکا کی طرف سے فراہم کیے جانے والے چینوک ہیلی کاپٹر چندی گڑھ ائیر بیس کو فراہم کیے جائیں گے جو مشرقی کمان اور سیاچن محاذ کو رسد فراہم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…