ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

میرے والد کا طبیعی موت سے انتقال نہیں ہوا : فاطمہ رفسنجانی

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی فاطمہ رفسنجانی نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ میرے والد کی موت طبیعی نہیں تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیئے گئے ایک انٹرویو میں فاطمہ رفسنجانی نے کہا کہ میں نے

اپنے والد کے انتقال کے بعد کئی پہلوؤں سے تحقیق کی اور میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی موت طبیعی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میرے والد کا انتقال حوض میں نہانے سے ہوا۔ حالانکہ ان کے دفتر کے قریب ایسا کوئی حوض نہیں تھا۔فاطمہ رفسنجانی نے کہا کہ میرے والد کو جس نے بھی قتل کیا وہ دھڑلے کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم جو چاہیں کرسکتے ہیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ایک سوال کے جواب میں ایرانی خاتون رہ نما نے کہا کہ میرے والد کو قتل کرنے کا منصوبہ پہلے بنایا گیا تھا۔ کئی بار انہیں اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔فاطمہ رفسنجانی نے بتایا کہ میرے والد کی وفات سے پہلے اسی سال نومبرمیں دو نامعلوم افراد میرے دفترمیں آئے اور بتایا کہ ہم محاذ جنگ سے آئے ہیں۔ ہم علی اکبرہاشمی رفسنجانی کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری طرف سے اپنے والد کو یہ پیغام پہنچا دو۔میں نے اس دھمکی کے بارے میں ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کو مطلع کردیا تھا۔ اس نے کہا کہ 8 جنوری کو ہاشمی رفسنجانی کے انتقال کے لیے یہ کہانی گھڑی گئی کہ رفسنجانی گارڈین کونسل کے دفتر میں ایک تالاب میں نہاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔رفسنجانی خاندان نے علی اکبر ہاشمی کی وفات کے وقت بھی ان کی فات کے اسباب کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا مگر ایرانی قومی سلامتی کمیٹی نے ان کے خدشات پر کوئی توجہ نہیں دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…