بغداد(این این آئی)عراق میں ذرائع ابلاغ نے خاتون رکن پارلیمنٹ وحدہ الجمیلی کی ایک فوٹیج نشر کی ہے جس میں انہیں ایک شادی کی تقریب کیدوران اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وحدہ الجمیلی نے فوٹیج سامنے آنے کے بعد فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں عوام سے معذرت کرلی۔ عراقی خاتون رکن پارلیمان وحدہ الجمیلی کا کہنا تھا کہ وہ ایک قبائلی خاتون ہیں اور ہمارے ہاں شادی بیاہ کو بھرپور طریقے سے
منایا جاتا ہے۔ بغداد کے ایک نواحی علاقے میں میریایک قریبی عزیز کی شادی کی تقریب تھی اور میں نیاس میں ہوائی فائرنگ کی جس پر میں عوام سے معذرت خواہ ہوں۔ادھر عراق کے ایک ماہر قانون حازم العامری نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے قانون کے تحت ہوائی فائرنگ سنگین جرم ہے اوربعض حالات میں اس کی سزا عمرقید تک ہوسکتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 405 کے تحت ہوائی فائرنگ جرم قرار دی گئی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں شہریوں کا جانی نقصان ہوسکتا ہے۔