جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بیٹی نے فیس بک پر لڑکے سے بات کرنے سے روکنے پر ماں کو قتل کردیا،افسوسناک واقعہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تامل ناڈو(این این آئی) بھارت میں بدبخت بیٹی نے فیس بک پر لڑکے سے بات کرنے سے روکنے پر ماں کو ابدی نیند سلا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلوں کو دہلا دینے والا یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی نے فیس بک فرینڈ سے روابط قائم کرنے کی اجازت نہ دینے پر ممتا کا گلا گھونٹے ہوئے

ماں کو دوستوں کی مددسے قتل کردیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ دیوی پریا جو کہ بیچلز کی طالبہ ہے کی مقامی نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی گئی اور ان کے مراسم بڑھ کر پیار میں تبدیل ہوگئے۔دیوی نے اپنے بوائے فرینڈ سریش کے بارے میں ماں کو بتایا جس پر والدہ نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور بیٹی کو سمجھایا کہ سوشل میڈیا پر بننے والے تعلقات حقیقی نہیں ہوتے، ماں کے روکنے پر بیٹی طیش میں آگئی اور اس نے اپنے اور سریش کے درمیان والدہ کو رکاوٹ سمجھ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ماں کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کا منصوبہ بنایا اور اپنے دوستوں کو گھر بلا کر ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔چیخ و پکار کی آواز سن کر پڑوسی جب وہاں پہنچے تو ملزمان بھاگنے کی کوشش کررہے تھے جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور بعدازاں ملزمان نے پوری داستان پولیس کو بتادی، پولیس نے ماں کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹی او ر اس کے بوائے فرینڈ سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…