اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

دبئی، ملازمین کیلئے13قسم کی چھٹیاں منظورکرلی گئیں، تفصیلات جاری

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)حکومت دبئی نے سرکاری ملازمین کے لئے13قسم چھٹیاں لینے کی منظوری دیدی ہے۔لیبر قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے ہیومن ریسورسز کے ادارے نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو سالانہ چھٹی کے علاوہ بیماری کی چھٹی،خاتون ملازمہ کے لئے حمل ووضع کی چھٹی،مرد ملازم کے لئے بیوی کی بیماری میں بچوں کی نگرانی کرنے کی چھٹی،رشتہ داروں کی وفات پر تعزیت کی چھٹی،حج کی چھٹی،مختلف حکومتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کی چھٹی،کسی مریض کی نگرانی کرنے کی چھٹی، شوہر کے سفر

کے وقت بیوی کو چھٹی،سکول کی چھٹی، تنخواہ کے بغیر چھٹی اور حکومتی فرائض سرانجام دینے کی چھٹی شامل ہے۔سالانہ چھٹی کے ضمن میں12گریڈ کے ملازمین کو 30دن،11ویں گریڈ سے4گریڈ کے ملازمین کے لئے25دن جبکہ تیسرے گریڈ اور اس کے نیچے کے ملازمین کے لئے 18دن کی چھٹی مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے ادارے کو پابند کیا ہے کہ ملازم کی طرف سے چھٹی کی درخواست وصول کرنے کے10دن کے اندر جواب دینا ضروری ہے۔بصورت دیگر چھٹی کی درخواست قبول سمجھی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…