ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

قاہرہ میں اجلاس : عرب پارلیمنٹ کی قیادت ایک بار پھر سعودی عرب کے سپرد

datetime 9  دسمبر‬‮  2018 |

قاہرہ(این این آئی)عرب ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ کی قیادت ایک بار پھر سعودی عرب کو سونپ دی گئی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چناؤ کے لیے پارلیمنٹ میں موجودہ اسپیکر اور سعودی سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہ نما ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی نے

پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چناؤ میں حصہ لیا۔ انہیں دوسری بار عرب پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا ۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چناؤ کے لیے خصوصی اجلاس گذشتہ روز قاہرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عرب پارلیمنٹ میں سعودی عرب کے مثبت کردار کو سرہا گیا اور ایک بار پھر یہ ذمہ داری سعودی عرب کو سونپی گئی۔عرب پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر السلمی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر کا اس منصب کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ادھراجلاس سے خطاب میں عرب پارلیمنٹ کے ارکان نے بھی ڈاکٹر السلمی کو قاید ایوان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی اور عرب پارلیمنٹ کے فورم سے سعودی عرب کی اہم علاقائی اور عالمی مسائل کے حل، قضیہ فلسطین کی نصرت، سوڈان پرعاید پابندیاں ختم کرانے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عرب ممالک کے ساتھ تعاون اور عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی روک تھام کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات کو سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…