پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان : پہلی مرتبہ خاتون اہم ترین عہدے پر فائز

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان میں پہلی مرتبہ خاتون کو وزارت داخلہ میں اہم عہدے پر فائض کیا گیا ہے۔افغان حکومت نے پہلی مرتبہ خاتون حسنہ جلیل کو وزارت داخلہ میں پالیسی اور تزویراتی امور کی ڈپٹی مقرر کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ میں

پالیسی و تزویراتی امور کی نائب حسنہ جلیل اپنے ملک میں امن و امان کے قیام اور اپنے عہدے کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے کیلیے پرعزم ہیں۔حسنہ جلیل کا کہنا ہے کہ میرا تقرر شدت پسندوں اور خواتین کے تعلیم حصول کے سلسلے میں گھر سے نکلنے اور کام کرنے کے کی مخالفت کرنے والوں کے لیے ایک پیغام ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سیکیورٹی کے کلیدی شعبے میں خاتون کی تعیناتی ناقدین کے لیے خود ایک پیغام ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں سنہ 2001 سے قبل طالبان کے دور حکومت میں خواتین کے اسکول وکالج میں تعلیم حاصل کرنے اور سیاست سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں کام کرنے پر پابندی عائد تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2001 میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد خواتین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا لوہا منوانا شروع کیا اور اب خواتین پارلیما ن اور نجی و سرکاری شعبوں میں باخوبی خدمات انجام دے رہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…