نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے بتایا ہے کہ متحارب فریقوں نے ریمبو میں جاری مذاکرات کے پہلے روز اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے اقدام کے طور پر قیدیوں کے تبادلے سے اتفاق کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ یمن امن مذاکرات کے آغاز کے موقع پر گفتگو کررہے
تھے۔امن مذاکرات میں یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی ملیشیا کے نمایندے شریک ہیں۔ سویڈش وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم اور مارٹن گریفتھس نے ان کے درمیان بات چیت کا آغاز کیا ۔وال سٹروم نے اس موقع پر یمنی وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ اب یہ آپ یمنی فریقوں (پارٹیوں ) پر منحصر ہے۔آپ کے مستقبل کی کمان اب آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔