جنیوا (آئی این پی)طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کیلئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے 12رکنی کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔اس کمیشن کی تشکیل کا اعلان انہوں نے جنیوا میں افغانستان سے متعلق ہونیوالی ایک بین الاقومی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، کمیشن کی سربراہی صدارتی چیف آف اسٹاف عبدالسلام رحیمی کریں گے۔مذکورہ کمیشن میں خواتین بھی موجود ہوں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمیشن کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرغنی نے ان بنیادی اصولوں کی بھی
وضاحت کی جن کی بنیاد پر طالبان سے براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے۔کمیشن کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ہی اشرف غنی نے ان بنیادی اصولوں کی بھی وضاحت کی جن کی بنیاد پر طالبان سے براہ راست مذاکرات کیے جائینگے ۔ان میں افغانستان کے آئین کی پاسداری اور ملک کے اندرونی معاملات سے غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کو دور رکھنے کی بات بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اشرف غنی اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ طالبان کے ساتھ کسی بھی معاہدہ کا طے پانا کب کا سوال ہے۔