پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حماس نے غزہ میں فائر بندی کے حوالے سے اسرائیل کی دو شرطیں مسترد کر دیں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ(این این آئی)فلسطینی تنظیم حماس نے اتوار کے روز فائر بندی قائم رکھنے کے سلسلے میں اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی دو شرطوں کو مسترد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں پہلی شرط سرحدی باڑ کے نزدیک ایک نو گو زون کا قیام ہے جہاں فلسطینیوں کا داخلہ ممنوع ہو اور دوسری شرط حملوں کے واسطے استعمال ہونے والی سرنگوں کی کھدائی کو روکنا ہے۔

حماس کی طرف سے ان شرطوں کو ماننے سے انکار ایسے وقت میں سامنے آیا جب فلسطینی تنظیم فتح کا وفد قاہرہ کے دورے پر ہے جہاں وہ حماس تنظیم کے ساتھ مصالحت اور غزہ میں فائر بندی کے امور پر بات چیت کرے گا۔وفد میں فتح تنظیم کی مجلس عاملہ اور مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد، شہری امور کے وزیر اور فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن حسین الشیخ اور جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ ماجد فرج شامل ہیں۔اس حوالے سے تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی مجلس عاملہ کے سکریٹری صائب عریقات کا کہنا تھا کہ مصر اکتوبر 2017 کے معاہدے کے تحت فلسطینی قومی مصالحت کے واسطے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس تنظیم کے پاس اس معاہدے پر مکمل عمل درامد نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔غزہ پٹی میں فلسطینی گروپوں نے نومبر کے وسط میں مصر کی کوششوں سے اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل جنم لینے والی خطرناک جھڑپوں نے غزہ پٹی اور عبرانی ریاست کے درمیان جنگ بھڑکانے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…