مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)مسجد الحرام میں مغرب کی نماز میں 18منٹ کی تاخیرکیوں کی گئی؟زائرین کے حلقوں میں اس حوالے سے 2کہانیاں زیرگردش ،حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں پیر کو مغرب کی نماز 18منٹ کی تاخیر سے شروع کی گئی۔جس کے بعد زائرین حیرت زدہ ہوگئے، مغرب کی نماز پڑھانے کیلئے مقررہ امام تاخیر سے پہنچے تھے۔موذن ان کے انتظار میں رہے۔ اسی دوران حرم شریف میں بھی
نماز میں تاخیر کے باعث ہرطرف ہلچل پھیل گئی ۔ زائرین کے حلقوں میں اس حوالے سے 2کہانیاں گردش کرنے لگیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پہلی کہانی یہ تھی کہ مقررہ امام اچانک بیمار ہوجانے کے باعث مقررہ وقت پر مسجد الحرام نہیں پہنچ سکے۔ اس پر انتظامیہ کے عہدیداروں نے متبادل امام کو رابطہ کرکے طلب کیا تب جاکر مغرب کی نماز کیلئے جماعت کھڑی ہوئی۔ دوسری کہانی یہ گردش کرتی رہی کہ دواماموں میں سے ہر ایک کو یہ غلط فہمی ہوگئی کہ مغرب کی نماز فلاں صاحب پڑھائیں گے جبکہ دوسرے امام صاحب پہلے امام کی بابت اسی طرح کا خیال کرتے رہے۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ترجمان کا موبائل بند ہونے کے باعث حقیقت حال ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔مسجد الحرام میں پیر کو مغرب کی نماز 18منٹ تاخیر سے شروع کی گئی۔مغرب کی نماز پڑھانے کیلئے مقررہ امام تاخیر سے پہنچے تھے۔موذن ان کے انتظار میں رہے۔ اسی دوران حرم شریف میں بھی نماز میں تاخیر کے باعث ہرطرف ہلچل پھیل گئی ۔ زائرین کے حلقوں میں اس حوالے سے 2کہانیاں گردش کرنے لگیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پہلی کہانی یہ تھی کہ مقررہ امام اچانک بیمار ہوجانے کے باعث مقررہ وقت پر مسجد الحرام نہیں پہنچ سکے۔
اس پر انتظامیہ کے عہدیداروں نے متبادل امام کو رابطہ کرکے طلب کیا تب جاکر مغرب کی نماز کیلئے جماعت کھڑی ہوئی۔ دوسری کہانی یہ گردش کرتی رہی کہ دواماموں میں سے ہر ایک کو یہ غلط فہمی ہوگئی کہ مغرب کی نماز فلاں صاحب پڑھائیں گے جبکہ دوسرے امام صاحب پہلے امام کی بابت اسی طرح کا خیال کرتے رہے۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ترجمان کا موبائل بند ہونے کے باعث حقیقت حال ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔