دمشق(آئی این پی)شامی شہر دیرالزور میں امریکی اتحادیوں کی جانب فضائی بمباری کی گئی۔ فضائی بمباری میں شہریوں سمیت ساٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی شہر دیرالزور میں امریکی
اتحادیوں نیگاں الشفا پر طیاروں سے بمباری جس کے نتیجے میں ساٹھ شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ کے دوران امریکی اتحادیوں کی اندھا دھند بمباری جاری ہے۔بمباری کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔