منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار نیا پاکستان بننے کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کتنے نمبر پر پہنچ گیا؟ عالمی ادارے کی مرتب کردہ نئی رپورٹ جاری

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے پاسپورٹ کو قراردیا گیا ہے جس پر190ملکوں میں بغیرویزا سفر کی سہولت دستیاب ہے. حال ہی میں شائع نئی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مرتب کردہ اعدادو شمار کے تحت دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے شہریوں کے پاس ہے. رواں ماہ کے اوائل میں جاپان کے شہریوں کو میانمار تک ویزا کے بغیر رسائی کا حق مل گیا جس کی بدولت ان کے شہری 190 ملکوں میں بغیر ویزا سفر یا ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جس کے شہریوں کو 189 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے جبکہ دنیا کا تیسرا طاقتور ترین پاسپورت جرمنی کا ہے جس کے شہری 188ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں. ازبکستان نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو فرانس کے شہریوں کے ویزا پر عائد شرائط کو ختم کردیا تھا جس کے بعد اب فرانس اس فہرست میں چوتھے جبکہ پانچویں پوزیشن پر جنوبی کوریا موجود ہے۔امریکا اور برطانیہ کے شہریوں کو 186ملکوں تک سفر کے دوران یہ سہولت میسر ہے جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر ہیں جہاں 2015 میں ان دونوں ملکوں کے شہریوں کا پاسپورٹ سب سے طاقتور تصور کیا جاتا تھا، تاہم حالیہ عرصے میں نئی حدود متعارف نہ ہونے کے سبب دونوں ممالک کی جانب سے دوبارہ جلد یہ اعزاز حاصل کرنا مشکل نظر آتا ہے. رواں سال ستمبر میں تائیوان نے روس کے شہریوں کو ویزا کی پابندی سے استثنیٰ دیا لیکن اس کے باوجود وہ درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہے اور فہرست میں 47ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ دہائی کے دوران سب سے زیادہ ترقی متحدہ عرب امارات نے کی ہے جو 2006 میں اس فہرست میں 62ویں نمبر پر موجود تھا لیکن اب اس کا 21واں نمبر پر ہے. سینٹ لوشیا اور میانمار تک رسائی ملنے کے باوجود حیران کن طور پر چین اس فہرست میں 71ویں نمبر پر موجود ہے، لیکن 2017 سے اب تک 14درجے ترقی بھی کی ہے.

اس کے برعکس جن ملکوں کے شہریوں کو سب سے کم ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ہی ویزا کی سہولت میسر ہے ان میں پہلے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں جن کو صرف 30 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے، جبکہ صومالیہ اور شام کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 32 ملکوں میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں.پاکستان کے پاسپورٹ کے حامل شہری بھی ان میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا کے سب سے کم ملک میں یہ سہولت میسر ہے اور سب سے کمزور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر موجود ہے۔

کیونکہ اسے صرف 33 ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ویزا دستیاب ہوتا ہے. طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان 104ویں نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہریوں کو دنیا کے 193مقامات تک رسائی کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔مضبوط ترین پاسپورٹ کی فہرست میں بھارت کا 81واں نمبر ہے جس کے شہری 60 ملکوں میں اس سہولت کو استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ 43 مقامات کے ویزا تک رسائی کی بدولت اس کا فہرست میں 98واں نمبر ہے. ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دراصل انٹرنیشنل ٹرانسپورت اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا انڈیکس تیارکرتا ہے جو 199 پاسپورت اور 227 مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…