پیرس/انقرہ(این این آئی)سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کے واقعے پر ترکی اور فرانس کے درمیان ایک دوسرے پرالزامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک جمال خاشقجی کے قتل کی مکمل تحقیقات کررہا ہے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی برتی جائے گی۔ دوسری جانب فرانس نے ترک
صدر پرالزام عاید کیا کہ وہ خاشقجی کے قتل کیس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ ترک وزیرخارجہ نے فرانس کا وہ الزام بھی مسترد کردیا اور کہا کہ ہم نے خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ریکارڈنگ امریکا، سعودی عرب اور فرانس کے حوالے کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا خاشقجی کیس کے حوالے سے ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں۔درایں اثناء فرانسیسی وزیرخارجہ جون ایف لووڈریان نے کہا کہ انہیں ترکی کی طرف سے دی گئی ریکارڈنگ نہیں ملی ہے۔