منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

امریکہ میں قیامت صغریٰ برپا،ہسپتالوں،سکولوں سمیت 2100گھر آگ کی لپیٹ میں، 50ہزار افراد بے گھر، لاکھوں گھر خالی کرالئے گئے،ہالی ووڈ شخصیات کے محل نماگھربھی خاکستر

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(آئی این پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ نے ایک کارمیں سوار5افرادسمیت 9لوگوں کی جان لے لی،فلمی ستاروں کی رہائش گاہوں، اسپتالوں، اسکولوں سمیت 2100گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے جب کہ 50ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، 1.5لاکھ گھر خدشات کے پیش نظر خالی کروا لئے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل میں لگی آگ نے ایک ہی کارمیں سوار5افرادسمیت 9لوگوں کی جان لے لی ہے۔شمالی کیلی فورنیا کی پولیس نے بتایاہے بکہ مرنے والے 9افراد میں سے ایک کی لاش گھر سے ملی جبکہ پانچ افراد ایک گاڑی میں جل کرہلاک ہوئے۔کئی فلمی ستاروں کے گھربھی آگ کی لپیٹ میں آنے کاخدشہ ہے جس کے سبب لیڈی گاگا،وِل اسمتھ اور کمِ کارڈیشن سمیت ہالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھرخالی کرالیے گئے ہیں۔کیلی فورنیامیں 3 مختلف مقامات پرایک ساتھ لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ قصبے پیراڈائزسے 26ہزارافراد کو ہنگامی بنیادوں پر نقل مکانی کرناپڑی ۔یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا،گاڑی میں سوارہوکرمحفوظ مقام کی طرف جانے والے5 افرادکوبھی آگ نیاپنی لپیٹ میں لے لیا ۔دوروز سے لگی آگ نے اب تک ایک ہزارسیزائدمکانات، کئی اسکولوں اوراسپتالوں کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ہالی ووڈ شخصیات کے محل نماگھربھی آگ کی لپیٹ میں آرہے ہیں، کیٹ لین جینر کاگھرآگ کی نذرہوگیا۔ کم کارڈیشن اورکینائی ویسٹ کاگھربھی شعلوں کی زدمیں ہے۔ اورمشہورگلوکارہ لیڈی گاگا کا گھر بھی دھوئیں کے کالے بادلوں میں گھراہواہے۔ہالی ووڈاسٹارول اسمتھ نیویڈیوپوسٹ کی ہے جس میں بتارہے ہیں کہ ان کاگھربھی تباہ ہونیکاخدشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…