بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

چین، آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک لیکن پھربھی اس ملک میں پانچ کروڑ سے بھی زیادہ گھرخالی پڑے ہیں اور ان میں کوئی کیوں نہیں رہتا،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین بھر میں کروڑوں گھر ویران ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ مطابق پروفیسر گین لی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کے شہری علاقوں میں ایک اندازے کے مطابق 22 فیصد گھر مکینوں کے بغیر موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ویران گھروں کی تعداد 5 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔پالیسی سازوں کے لیے یہ صورت حال اس لیے مشکل صورت اختیار کر گئی ہے کہ

اگر پراپرٹی مارکیٹ میں دراڈ پڑنے لگی تو مالکان ان گھروں کو فروخت کرنے کی کوشش کریں گے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔گزشتہ برس (2017) میں کی گئی ایک سروے سے حاصل ہونے والی تازہ دستاویزات کے پیش نظر چین کی جانب سے پراپرٹی مارکیٹ کے حوالے سے اس تضاد کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں جہاں ملکی قیادت اس کو ممکنہ طور پر مالی اور معاشرتی استحکام کے لیے بڑا خطرہ تصور کر رہی ہے۔چین کی چینگڈو سدرن یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر گین لی کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس قدر ویران گھر کسی اور ملک میں نہیں ہیں اور اگر پراپرٹی مارکیٹ میں کوئی دراڑ پڑی تو یہ ویران گھر چین کے لیے سیلاب کی مانند ہوں گے۔حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس عائد کرنا ہی واحد حل نظر آرہا ہے لیکن گین سمیت کوئی محقق اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔چائنا ہاوس ہولڈ فنانس سروے کے تحت ملک کے 363 کاونٹیز کے محقیقین کو گزشتہ برس اس وقت حیران کن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ ڈیولپرز کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے گھروں کے علاوہ ویران گھروں کی مجموعی تعداد میں 2013 کے مقابلے میں 22 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پروفیسر گین لی کی تحقیق بہت جلد منظر عام پر آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…