اندور(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے الیکشن آفس کے اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب 28نومبر کو ہونیوالے اسمبلی انتخات کیلئے ضمانت کی رقم جمع کرانے پہنچنے والے امید وار نے ان کے سامنے 10,000روپے کے سکوں کا ڈھیر لگا دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق الیکشن افسر سروت شرما نے بتایا کہ دیپک پوار اندور کے علاقے
کرمکانت3سے اسمبلی انتخابات لڑنا چاہتے ہیں۔ایک روپے کے 10ہزار سکے بطورزرضمانت جمع کرانے آئے۔ 5افراد نے ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد گنتی مکمل کی۔افسر نے بتایا کہ پوار نے ضمانت کی ر قم جمع کرادی اوروہ اپنا پرچہ نامزدگی بھی داخل کردیا۔ واضح رہے کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی کی تاریخ9نومبر مقرر کی گئی ہے۔