بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

مصر :داعش کے65 جنگجوؤں کو دہشت گردی سیل قائم کرنے پر جیل کی سزائیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک عدالت نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے 65 مشتبہ ارکان کو دہشت گردی کا سیل تشکیل دینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر پانچ سال سے عمرقید تک جیل کی سزائیں سنادیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مبینہ سیل کے مصر کے بالائی علاقوں میں ارکان تھے اور وہ اپنے ’’ امیر ‘‘ مصطفیٰ احمد عبدالعال کے زیر قیادت کام کررہے تھے۔

ایک عدالتی عہدے دار کے مطابق ان جنگجوؤں پر 2017ء میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔ انھوں نے بالائی مصر میں دہشت گردی کا سیل قائم کیا تھا اورا س کے ارکان نے داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کررکھی تھی۔عدالت نے 18مدعا علیہان کو عمر قید ( 25 سال) اور 41 مجرموں کو 15، 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔اس نے اس سیل میں شامل چھے کم سن لڑکوں کو پانچ پانچ سال قید کا حکم دیا ہے اور دو مشتبہ افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔تمام سزایافتگان عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔مصر کے شورش زدہ علاقے شمالی سیناء میں داعش کی مقامی شاخ کے جنگجو 2014ء سے سکیورٹی فورسز کے خلاف لڑ رہے ہیں۔انھوں نے شمالی سیناء کے علاوہ ملک کے دوسرے بڑے شہروں اور قصبوں میں تباہ کن بم حملے کیے ہیں جن میں سیکڑوں شہری اور سکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں ۔مصری فوج فروری سے جزیرہ نما شمالی سیناء میں سیناء 2018ء کے نام سے مزاحمت کاروں کا قلع قمع کرنے کے لیے کارروائی کررہی ہے۔ فوج نے اکتوبر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کارروائی میں ساڑھے چار سو سے زیادہ انتہا پسند ہلاک ہوچکے ہیں اور 30 فوجی مارے گئے ۔قبل ازیں مصر کی ایک فوجی عدالت نے بدھ کو داعش کے آٹھ ارکان کو 2016ء میں فوج پر تباہ کن حملے کے جرم میں قصور وار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…