انقرہ (این این آئی)ترکی نے کہا ہے کہ امریکی توقعات پر پورا اترنے کے لیے شام میں کرد ملیشیا کے حوالے سے انقرہ کا موقف تبدیل نہیں ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ایک ترجمان کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب واشنگٹن حکومت نے سرکردہ کرد علیحدگی
پسندوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے پر انعام کی پیش کش کی ہے۔ امریکا نے کردستان ورکرز پارٹی کے تین ایسے اہم کرد رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق اس انعام کا اعلان کیا ہے، جو طویل عرصے سے ترکی کے خلاف عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک حکومت نے اس امریکی اقدام کو مثبت لیکن دیر سے اٹھایا جانے والا قدم قرار دیا ہے۔