نیویارک(این این آئی)ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیاآسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کی عارضی مدد کی جا سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ وہ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کی ہالینڈ میں پناہ کا جائزہ لے رہے ہیں،تاہم ابھی اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاکہ آیا ان کی مددکی جائیگی یاعارضی بنیادوں پر انہیں پناہ دے دی جائے۔