بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کویت میں شدید بارشیں،نظام زندگی مفلوج، شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیاگیا،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت میں کابینہ نے موسم کی خراب صورت حال کے پیش نظر منگل کے روز تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت میں پیر کی شب شدید بارشیں ہوئیں جو مسلسل جاری ہیں ،کویت کے وزیر تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ کویت کی قومی فضائی کمپنی کے مطابق کویت ایئرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔وزارت داخلہ نے اپنے طور پر شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی کہ وہ بلا ضرورت ہر گز

گھر سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ مرکزی شاہراہوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے۔اس دوران فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔ زیادہ تر شکایات بجلی منقطع ہونے سے متعلق ہیں۔ علاوہ ازیں زیادہ گہرے پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب کویت کی بلدیہ نے اعلان کیا کہ سڑکوں اور راستوں سے پانی ہٹانے اور ان کو دوبارہ سے کھولنے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ سرنگوں کے اندر اور پلوں پر جمع ہونے والے پانی کو کھینچ کر نکالنے کی کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…