ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ ،حکومت پاکستان کی سردمہری،اہم حکومتی عہدیداران میں سے صرف کس سے ملاقات ہوسکی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) امریکی پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب و وسط ایشیائی امور، ایلس ویلزنے جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے تمام فریقین کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کے عزم و ارادے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ بدھ کو پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ نے چھ سے سات نومبر تک اسلام آباد کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جنیوا میں منعقد ہونے

والی افغانستان کانفرنس کے انتظامات اور افغان امن عمل کی پیشرفت کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں سمیت باہمی ایجنڈے پر موجود کلیدی امور کا جائزہ لینا تھا۔ سفیر ویلز نے وزیر خزانہ اسد عمر ، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام اورڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نعمان زکریا سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ویلز نے وزرائے خارجہ پومپیو اور شاہ محمود قریشی کے نصب العین کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد پر مبنی باہمی مفاد کے تعلقات قائم کئے جائیں گے۔سفیر ویلز نے جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے تمام فریقین کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس مقصد کے حصول کے لئے پاکستانی حکام کے عزم و ارادے کو خوش آئند قرار دیا۔ ایلس ویلز نے امریکا اور پاکستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے قیام کے مواقع اور دو طرفہ تعلقات میں ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ایلس ویلز نے تھنک ٹینک کے نمائندوں ، علاقائی سلامتی کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے امریکی اور پاکستانی عوام کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لئے امریکی عزم کو اجاگر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…