بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

عراق میں داعش کا نشانہ بننے والوں کی 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں ملیں،اقوام متحدہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ عراق میں جن علاقوں پر داعش تنظیم کا قبضہ رہا ، وہاں 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔غیرمیرخبررساں ادارے کے مطابق یہ بات عراق کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے مشن اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں بچے،خواتین

عمر رسیدہ افراد اور معذورین کے علاوہ عراقی پولیس اور فوج کے اہل کار بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یہ لوگ جون2014ء سے دسمبر 2014ء کے درمیان دہشت گرد تنظیم کا داعش کا نشانہ بنے جب تنظیم شمالی عراق میں ایک بڑے رقبے پر قابض تھی۔رپورٹ میں عراقی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ 202 اجتماعی قبروں میں زیادہ تر نینوی، کرکوک، صلاح الدین اور انبار صوبے میں پائی گئیں۔اقوام متحدہ نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان ٹھکانوں کو برقرار رکھا جائے تا کہ یہاں سے جرائم کے شواہد حاصل کیے جا سکیں اور لاپتا افراد کے اہل خانہ کو ان لوگوں کے انجام کے حوالے سے جواب دیا جا سکے۔رپورٹ کے اندازے کے مطابق مذکورہ 202 اجتماعی قبروں میں لاشوں کی مجموعی تعداد 6 سے 12 ہزار کے درمیان ہو گی۔تاہم حقیقی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ کھدائی کے دوران 28 اجتماعی قبروں سے 1258 افراد کی باقیات نکالی گئیں۔ ان 28 میں 4 قبریں دیالی صوبے میں ، 23 صلاح الدین میں جب کہ ایک نینوی صوبے میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…