بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

امریکہ نے ایران پر سابق پابندیاں بحال کر دیں، کئی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے سنہ 2015ء کے معاہدے کے تحت اٹھائی گئی پابندیاں ایران پر دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ اگر ایران کے مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین جاری رکھا تو بین الاقوامی

سویفٹ نیٹ ورک بھی ان پابندیوں کی زد میں آئے گا۔بیان کے مطابق اقتصادی پابندیوں کی بحالی کے بعد ایران کے 700 ادارے اور افراد بلیک لسٹ کر دیے گئے ۔امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف بحال کی گئی پابندیوں میں تہران کے تیل، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مالیاتی سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رواں سال مئی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔پیر سے ان پابندیوں کا باقاعدہ نفاذ ہوجائے گا،جس کے بعد ایران کے ساتھ تیل کے لین دین کرنے والے اداروں، غیرملکی کمپنیوں، پہلے سے بلیک لسٹ اداروں اور آٹھ ممالک کے لیے ایران سے تیل کی خریداری مشکل ہوجائے گی۔ادھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچین نے کہا کہ رقوم کی منتقلی کرنے والا سویفٹ نیٹ ورک جس کا صدر دفتر بلجیم میں بھی ایران کے ساتھ لین دین کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا کرے گا۔ اگر سویفٹ نیٹ ورک کی طرف سے ایران کے ساتھ لین دین جاری رہا تو اس کے نتیجے میں سویفٹ نیٹ ورک بھی پابندیوں کی زد میں آئے گا۔منوچین نے ٹیلیفون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سویفٹ کسی بھی دوسرے ادارے سے مختلف نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…