بیجنگ (آئی این پی ) چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا پہلا منصوبہ KAROT کاروٹ پن بجلی گھر جامع تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کی ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ بجلی گھر دریائے جہلم پر قائم کیا جا رہا ہے۔صوبہ پنجاب کے علاقے KAROT میں قائم کیا جانے والا یہ پہلا پن بجلی گھر ہے جسے چین
کی کمپنیاں چینی معیار کے مطابق تعمیر کر رہی ہیں۔اس منصوبے سے تکمیل کے بعد سالانہ فی گھنٹہ تین ارب بیس کروڑ کلوواٹ بجلی پیدا ہو گی جو 2017 میں پاکستان میں پیدا کی جانے والی پن بجلی کے دس فیصد کے برابر ہو گی۔اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی پاکستان کے چالیس لاکھ سے زائد گھروں کیلئے کافی ہو گی جو 2021 میں فعال ہو جائے گا۔