بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کومالی بحران سے نکالنے کا اعلان کردیا،پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات،حل کیلئے زبردست اقدام کا اعلان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے۔ پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔چین اس بات کو سمجھتابھی ہے۔ اس سلسلے میں مثبت اقدام کرنے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کی۔ اپنی بہترین اہلیت کے مطابق پاکستان مدد فراہم کی ہے ۔

ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت ان عارضی مشکلات پر قابو پانے اور وہ ملک میں پائیدار اور صحت مندانہ اقتصادی ترقی برقرار رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک گفتگومیں کہاکہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی سطح ہمیشہ بلند رہی ہے۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان نے چین کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ چین پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ وہ سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانے میں پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کا دورہ کیا۔چین پاکستان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر دونوں ممالک کے درمیان وسیع اتفاق رائے طے پایا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تعلقات کو اچھی ہمسائیگی ، دوستی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔ خطے میں امن و استحکام کی بنیاد اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔چین اس بات کو سمجھتابھی ہے۔ اس سلسلے میں مثبت اقدام کرنے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کی۔ اپنی بہترین اہلیت کے مطابق پاکستان مدد فراہم کی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت ان عارضی مشکلات پر قابو پانے اور وہ ملک میں پائیدار اور صحت مندانہ اقتصادی ترقی برقرار رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…