انقرہ(آئی این پی) دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے جرم میں ترک عدالت نے جرمن شہری کو 6 سال تین ماہ عمر قید کی سزا سنا دی،دوسری جانب جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ ترکی میں اپنے اس شہری کو قونصل خانے کی خدمات فراہم کرتی رہے گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے جرم میں ترک عدالت نے جرمن شہری کو 6 سال تین ماہ عمر قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے جرمن شہری کو سفارتی خدمات فراہم کی جائیں گی، گذشتہ روز
عدالت نے ایک دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے کے الزام میں جرمن شہری کو چھ سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ترکی میں اپنے اس شہری کو قونصل خانے کی خدمات فراہم کرتی رہے گی۔وزارت خارجہ کے مطابق پیٹرک کے نامی اس جرمن شہری کو ایک فوجی علاقے میں داخل ہونے پر اٹھارہ ماہ قید کی مزید سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم بعد میں اسے معطل کر دیا گیا تھا۔