بیجنگ(آئی این پی) چینی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،چین کے صدر مملکت و چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے گزشتہ روزچین کے جنوبی فوجی ڈویژن کا معائنہ کیا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئے عہد میں چینی کیمونسٹ پارٹی کے مضبوط فوجی نظریات کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئی
صورتحال کے تحت فوجی اسٹریٹجک پالیسی پر عملدرآمد کرنا اور فوجی ڈویژن میں مزید مضبوط اور موثر طریقے سے مشترکہ آپریشنل کمانڈ آرگنائزیشن کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے ،تاکہ وسیع سطح پر جنگ جیتنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے ، اس کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر چینی کمیونیسٹ پارٹی اور چینی عوام کی طرف سے تفویض کردہ کاموں کو پورا کیا جا سکے ۔