پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کی پہلی وومن ہاکی ٹیم لائسنس کی خواہش مند

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی خواتین نے ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد اب ہاکی کھیلنے کیلئے لائسنس کی خواہش ظاہر دی جس کے بعد وہ سعودی عرب کی پہلی وومن ہاکی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیں گی۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق کوچ سلطان سلاما کی نگرانی میں گزشتہ چند ہفتوں کی تربیت کے بعد سعودی عرب کی خواتین ہاکی کھیل کر تاریخ رقم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سلطان سلاما نے بتایا کہ ان کی ٹیم ہاکی کو بہت پسند کرتی ہے اور جنرل اسپورٹ اتھارٹی (جی ایس اے) کی جانب سے سرکاری لائسنس کے حصول کے لیے کوشش کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں ان کی ہاکی ٹیم کی حمایت کی جائے اور پریکٹس کیلئے اولمپک ارینا فراہم کیا جائے۔ہاکی ٹیم کی کھلاڑی خاتون دجانا بہادر کے مطابق میں 2 سال سے ہاکی کھیل رہی ہوں اور میں نے یوٹیوب ٹیوٹوریل کی مدد سے بھی ہاکی میں مہارت حاصل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں خواتین کی اس ٹیم کا حصہ بننا چاہتی ہوں جو اپنی قابلیت سے دنیا تک پہنچنے کی خواہش رکھتی ہے۔ٹیم کی ایک اور کھلاڑی ماریہ بخش کے مطابق میں جب 12 سال کی تھی اس وقت سے ہاکی کھیل رہی ہوں اور آج میں اس ٹیم کی رکن ہوں جو میری قابلیت کو نکھارنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے ستمبر 2017 میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی جس کے بعد رواں برس جون میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا تھا ٗبعد ازاں رواں برس اگست میں سعودی عرب نے 5 خواتین کو پائلٹ کا لائسنس بھی جاری کیا تھا۔گزشتہ ماہ ستمبر میں سعودی عرب میں خاتون صحافی کو پہلی مرتبہ کسی غیر محرم مرد کے ساتھ ٹی وی پر مشترکہ خبریں پڑھنے کی اجازت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…