جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا : رجب طیب ایردوآن

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے شام کے شہر منبج میں سرگرم کرد فورس کرد پروٹیکشن یونٹس کے بارے میں سخت لب ولہجہ اختیار کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا امریکا کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ترکی کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ بھرپور کارروائی کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی ترکی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ منبج میں کردو جنگجوؤں نے سرنگیں کیوں کھود رکھی ہیں۔

میں ان سرنگوں کو کردوں کی قبریں قرار دیتا ہوں جو انہوں نے خود ہی تیار کر رکھی ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ کرد جنگجو 90 روز کے اندر اندر علاقہ خالی کر دیں گے۔ ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا، ترکی اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ایردوآن کا کہنا تھا کہ ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں موجود دہشت گرد ترکی کی سرحدی سے دور ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر الوعرہ ، جرابلس اور الباب سے گزر کرعفرین پہنچ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…