ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سمندری طوفان مائیکل امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا : ایک شخص ہلاک

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)خوف ناک سمندری طوفان مائیکل امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواوں نے متعدد گھر گرا دئیے۔ طوفان سے فلوریڈا کی کاونٹی گیڈسڈین میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں آنیوالا طوفان ’’مائیکل‘‘ کیٹیگری چارکا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کا علاقہ پین ہینڈل طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مکانات تباہ ہوگئے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔

جس کے بعد ایئرپورٹ بھی بند کردئیے گئے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔میکسیکو بیچ پر دو سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے پورے کے پورے گھروں کو اڑا کر رکھ دیا، درخت گر گئے اور بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔کاؤنٹی کمشنر ایلیویا اسمتھ کا کہنا تھا کہ طوفان سے فلوریڈا کی کاونٹی گیڈسڈین میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔ایلیویا اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ طوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیجنے میں احتیاط کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…