برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ ایسے مہاجرین کو اْن کی پناہ کے متلاشی افراد کی حیثیت ختم کرنے کی اجازت ہونی چاہیے جو کوئی ملازمت حاصل کر چکے ہیں اور جرمن زبان بھی سیکھ چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ اْن تارکین وطن کو جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں، ہر حال میں واپس جانا ہو گا، خواہ وہ اس دوران زبان سیکھ چکے ہوں اور ملازمت حاصل کر چکے ہوں۔
زیہوفر کے مطابق تاہم ایسے پناہ گزینوں کو ڈی پورٹیشن سے استثناء ہونا چاہیے جنہیں وطن واپسی کی صورت میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے یا جان کا خطرہ ہو۔کاروباری تنظیمیں اور جرمنی کی سیاسی جماعت ایس پی ڈی چاہتے ہیں کہ مجوزہ امیگریشن قانون میں اس شق کو بھی شامل کیا جائے کہ زبان اور ملازمت کی شرائط پورا کرنے پر مہاجرین کو ’پناہ کے متلاشی‘ کی حیثیت ختم کرنے کی اجازت ہو گی۔ زیہوفر نے تاہم آج سے قبل اس نکتے کی مخالفت کی تھی۔