دوحہ(آن لائن)امیر قطر آج پیر کے روز لاطینی امریکہ کے ملکوں کا دورہ شروع کریں گے،یہ بات اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی کیو این اے نے اپنی رپورٹ میں بتائی،کیونکہ ایسے میں دوحہ خلیجی تعطل کے پیش نظر نئے اتحادوں کی تلاش میں ہے۔ امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی ایکواڈور،پیرو،ارجنٹائن اور پیراگوئے کے صدور سے ملاقات کریں گے اور مختلف شعبوں
میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی تعلقات کے استحکام کی نئی راہوں پر بات چیت کریں گے،یہ بات کیو این اے نے گزشتہ روز بتائی۔ لیکن اس دورے کے دورانیے کے بارے میں نہیں بتایا۔ دوحہ اس وقت سے نئے اتحادوں کی تشکیل کیلئے کام کرتا آیا ہے جب سے جون2017ء میں سفارتی بحران سامنے آیا،جو ریاض کی سربراہی کے بلاک کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔