ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدر نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت نے اپنی عوام کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کر دی ہے، پڑوسی ممالک بھی ایران کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، نومبر میں مزید پابندیاں لگائیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو سبق سکھانے کے لیے پابندیاں لگائی ہیں، نومبر میں مزید پابندیاں لگائیں گے،5 نومبر سے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگائیں گے،تمام ممالک ایران کو

اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں،ایران پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا،ایران پرپابندیاں خطے میں عدم استحکام کیلیے ایرانی فنڈنگ روکنے کیلیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سے تجارت میں عدم توازن برداشت نہیں کیا جائے گا، تجارت شفاف اورمتبادل بنیاد پر ہونی چاہیے،شام کے مسئلے کا حل ایران کو شامل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہوا تو کارروائی کریں گے، اسد حکومت نے کیمیائی ہتھیار نصب کیے تو امریکا کارروائی کرے گا، ہم صرف ان ممالک کو امداد دیں گے جو امریکا کا احترام کرتے ہیں، اصلاحات ہونیت ک انسانی حقوق کونسل میں واپس نہیں آئیں گے، امریکا یواین امن مشن کے لیے 25 فیصد سے زیادہ فنڈز نہیں دے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرائم کی عالمی عدالت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے پرْعزم ہیں،دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ کے خلاف کام کرینگے،امریکاخلیجی ملکوں،اردن،مصرکیساتھ علاقائی اسٹریٹجک الائس پرکام کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ شمالی کوریاکے صدرسے ملاقات کے بعدایٹمی تجربات بندہوگئے ہیں،جنوبی کوریاکے صدرمون،وزیراعظم جاپان ،چینی صدرکاشکرگزارہوں،اب شمالی کوریا سے میزائل اِدھر ادھر نہیں داغے جا رہے ،جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے تک شمالی کوریاپرپابندیاں برقراررہیں گی،شمالی کوریا نے بہت اچھی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے،ہم نے کئی ممالک اورانکے سربراہوں سیبہت اچھے تعلقات بنائے ہیں،شمالی کوریاکے معاملے میں ہمیں کامیابی ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…