ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی بھارت کا کمانڈر ان چیف نہیں بلکہ کیا ہے؟راہول گاندھی نے ایسی بات کہہ دی جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کمانڈر انچیف نہیں ’’تھیف‘‘ ہیں ۔ بھارتی اخبار کے مطابق سابق فرانسیسی صدر اولاند کے رافیل طیاروں کے معاہدے کے حوالے سے انکشاف کے بعد مودی حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔راہول نے اپنی ٹویٹ میں مودی کو ’’بھارت کے چوروں کا کمانڈر ‘‘قرار دیا اور

ساتھ ایک فرانسیسی ویب سائٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں بتایا گیا کہ معاہدے کیلئے مودی حکومت نے انیل امبانی کی کمپنی کا بطور شراکت دار تجویز کیا تھا۔ اس ویڈیو کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں فرانس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔ مودی حکومت نے اس کمپنی کا نام تجویز کیا اور فرانسیسی کمپنی نے انیل امبانی سے معاملات طے کئے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں چوکیدار چور بن گیا،عوام کی جیب پرڈاکا ڈالا،غریب عوام کی کمائی بزنس مین انیل امبانی پر لٹادی۔ راہول گاندھی کہا کہ نریندرمودی رافیل ڈیل کو منظرعام پر کیوں نہیں لاتے۔ بتایا جائے انیل امبانی کو ٹھیکہ کیوں دیاگیا۔راہول گاندھی نے نریندرمودی پر ایک لاکھ تیس کروڑ روپے کی چوری کاالزام لگایا۔ راہول گاندھی نے دفاعی معاہدے کوبھارتی فوج پرسرجیکل اسٹرائیک قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے 2016 میں فرانس سے 36 لڑاکا رافیل طیارے خریدنے کا معاہدے کیا تھا جس کی مالیت 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تھی، معاہدے میں فرانسیسی کمپنی کی جانب سے بھارتی کمپنی کے ساتھ مل کر بھارت میں طیارے کے پرزے بنانے کے کارخانے لگانے کی شق بھی شامل تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…