پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے مکھی بھی نہیں آنے دیں گے،بھارتی جنون تمام حدیں پار کر گیا، پاکستان کیساتھ سرحد پر اسرائیل سے لائی گئی جدید ترین ہائی ٹیکنالوجی باڑ نصب کرنا شروع کر دی گئی، کن خصوصیات کی حامل ہے، جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے ساتھ اسمارٹ فینس کا کام شروع کردیا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جدید باڑکا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے اپنے ایک دورے کے دوران اس طرح کی ٹیکنالوجی کو استعمال میں دیکھا تھا اور اب اسے بھارت میں بھی آزمایا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز

مقبوضہ کشمیر کے جموں علاقے میں بھارت-پاکستان سرحد پر ایک نئی فینسنگ کے دو آزمائشی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ بھارت کے سرحدی حفاظتی دستے بارڈر سیکیورٹی فورس کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس اسمارٹ فنسینگ میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ بھارتی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کو نقائص سے پاک بنانا بہت اہم ہے۔ بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی طور پر شروع کئے گئے ان دو منصوبوں سے سرحد کے ساڑھے پانچ کلو میٹر حصوں کا احاطہ ہو گا۔ یہ بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا اعلیٰ ٹیکنالوجی کا نگرانی کرنے والا سسٹم ہے جو ان کے بقول زمین، پانی اور یہاں تک کہ ہوا اور زیرِ زمین بھی ایک نہ دکھائی دینے والی برقیاتی رکاوٹ پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پوشیدہ باڑ سرحد پار سے بالخصوص انتہائی دشوار علاقوں سے در اندازی اور دوسری غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی کوششوں میں مددگار ثابت ہو گی۔بی ایس ایف عہدیداروں کے مطابق اس نئی باڑ میں نگرانی کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سرویلنس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو زمین کے اوپر سے یا سرنگوں کے ذریعے کی جانے والی در اندازی کے بارے میں فوری اطلاع دے گی۔ باڑ میں تھرمل امیجر، انفرا ریڈ اور لیزر پر مبنی چوکس کرنے والے آلات نصب ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مشرف دور میں بھارت نے ایل او سی پر باڑ لگائی تھی اور کئی جگہوں پر جدید آلات نصب کر رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…