منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس چیف غیر متوازن شخص ہے، احمدی نژاد

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے سپاہ پاسداران انقلاب کیانٹیلی جنس ادارے کے سربراہ حسین طائب کو غیرمتوازن شخص قرار دیتے ہوئے ان پر اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی گرام پر نشر ایک بیان میں سابق صدر احمدی نژاد نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کے زیرانتظام خفیہ حراستی مراکزغیرقانونی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں ایران کا صدر تھا تو میں نے حسین طائب کو اس عہدے پر فائز کرنے کی مخالفت کی تھی۔احمدی نژاد نے

کہا کہ سب جانتے ہیں کہ انٹیلی جنس چیف ایک غیر متوازن شخص ہے۔ اگر اسے اس عہدے پر برقرار رکھا گیا تو وہ پورے سسٹم کو ادھیڑ کر رکھ دے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حسین طائب سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے دور حکومت میں انٹیلی جنس کی وزارت میں معاون خصوصی تھا، مگر اس نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا۔ وہ ادارے کے عہدیداروں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا رہتا تھا۔خیال رہے کہ حسین طائب ان ایرانی شخصیات میں شامل ہیں جن پر یورپی یونین نے پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…