ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت اور روس نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملک مشترکہ خلائی تحقیقات اور امن مقاصد کے لیے سائنسی تحقیقات میں مل کر کام کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ نے روس کے ساتھ خلائی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے وزیر برائے توانائی، صنعت اور معدنیات کی فراہم کردہ معلومات کے بعد خلائی تحقیقات میں روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی توثیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ خلائی تحقیقات میں معاہدہ شاہی فرمان کے تحت عمل میں آیا ہے۔