جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا،،فلسطینی محکمہ اوقاف

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام اللہ( انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطینی محکمہ اوقاف اورمذہبی امور نے کہاہے کہ قبلہ اول پرمسلمانوں کیسوا کسی اور قوم کا کوئی حق نہیں۔ قبلہ اول کو نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ مسجد اقصیٰ کا 144 دونم کا رقبہ خالص قبلہ اول کے لیے وقف ہے جسے کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس پر کسی دوسری قوم کا کوئی حق ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے یہ بیان اسرائیلی حکام کی طرف سے اس اقدام کے رد عمل میں جاری کیا گیا جس میں صہیونی حکام نے پولیس سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں سے روکنے اور

تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی سیمنع کرنے کی وضاحت طلب کی ہے۔وزارت اوقاف کے بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ صہیونی ریاست کے کسی قانون کی پابند نہیں اور نہ ہی صہیونی ریاست کو قبلہ اول پر کوئی اختیار حاصل ہے۔ قبلہ اول پر صرف قانون ربانی نافذ ہوتا ہے اور وہی قانون ہے جس مسجد اقصیٰ کے اسلامی تشخص کی بقاء کا ضامن ہے۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ مسجد اقصیٰ کے بارے میں صہیونی ریاست کے تمام قوانین اور فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اجازت دینا مذہبی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…