اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشمیریوں پر بھارتی مظالم، ایران بھی میدان میں آگیا ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنائی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سےکشمیریوں کیلئے کیا کام کرنے کی اپیل کر دی

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوز ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے ایک بار پھر کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہاہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے دعا کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خامنائی نے حج کے موقع پر ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مسلمانوںسے کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ۔ انہوںنے مزید کہاکہ مسلمانوں کو مغرب کی شیطانی پالیسیوں سے باخبر رہنا چاہیے جو انہیں ایک دوسرے سے لڑا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا

کہ حج ہمیں اس سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے اور استعماری قوتوں کو مسترد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ خامنائی نے خبردار کیاکہ اسلام کے دشمنوںنے ہمیشہ مسلمانوںکو ایک دوسرے سے لڑانے کی سازش کی ہے ۔ اس سے قبل رواں سال اپریل میں آیت اللہ علی خامنائی نے امید ظاہر کی تھی کہ کشمیری عوام جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔ گزشتہ سال عید الفطر کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوںنے عالم اسلام پر زوردیا تھا کہ وہ غاصبوں سے نفرت کا اظہار کریں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…