منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آٹھ سالہ بچی کے اغواء ،زیادتی اورقتل کامجرم 30سال بعد گرفتار جانتے ہیں پولیس اس تک کیسے پہنچی، ایسی خبر جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کی ریاست انڈیانا میں اپریل 1988ء میں آٹھ سالہ بچّی ٹینسلے کے اغوا، زیادتی اور قتل کی پراسرار کارروائی تیس برسوں تک تحقیق کاروں کے لیے ایک معمّہ بنی رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ قاتل نے لاش کے ملنے کی جگہ کے نزدیک ایک استہزائیہ پیغام تحریر کیا تھا جس میں سابقہ جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ ایک اور جرم کا ارتکاب کرے گا۔ یہ تحریر اْس وقت عدالتی تحقیقات کو مزید پیچیدہ بنانے کے سوا کسی کام نہ آئی۔البتہ وقت کے

ساتھ ڈی این اے کی ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور ترقی کی مہربانی سے مشتبہ قاتل کو 30 برس کے بعد ناقابل یقین طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ قاتل نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔انڈیانا میں ایلن کاؤنٹی کی عدالت کی ویب سائٹ کے مطابق 59 سالہ جون مِلر پر ابتدائی طور پر 14 برس سے کم عمر بچوں کے قتل، ہراساں کرنے اور حبسِ بے جا میں رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے مشتبہ قاتل کے لیے کسی ضمانت کی پیش کش نہیں کی۔ عدالتی کارروائی 19 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…