مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل نے مسجد اقصی کے قریب کھدائی پھر شروع کردی،اسرائیلی سرگرمیاں مسجد اقصی کو نقصان پہنچا ئیں گی، کھدائی کا مقصد شہر کے خدوخال تبدیل کرنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے قریب محلات امیہ کے اطراف پھر کھدائی شروع کردی۔مفتی اعظم فلسطین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ہونے والی سرگرمیاں مسجد اقصی کو نقصان پہنچا ئیں گی، کھدائی کا مقصد شہر کے خدوخال تبدیل
کرنا بھی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق کھدائی محلات امیہ کے آس پاس جاری ہے۔علاوہ ازیں امریکی ٹی وی کے مطابق 200 افراد کے لگ بھگ شامی پناہ گزین سفید کپڑے لہراتے ہو ئی سرحد کی طرف بین الاقوامی سطح پر حفاظت کا مطالبہ کرتے ہوئے آئے تھی جنھیں اسرائیل نے واپس بھیج دیا۔اسرائیلی فوج نے شامی پناہ گزینوں کو قنطیرہ کیمپ کی طرف بھیج دیاجو شامی افواج کی زد میں آئے ہوئے شہریوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اسرائیل اب تک4800شامی پناہ گزینوں کو مرہم پٹی کر کے انہیں واپس شام بھیج چکا ہے۔