نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کی وارننگ کے بعد بھارتی سرکار کی جانب سے مشہور تاریخی عمارت تاج محل کی حفاظت کا سو سالہ منصوبہ سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ حکومتی منصوبے کے مطابق تاج محل کی مخدوش ہوتی عمارت کی بحالی کے لیے
بائیو ایتھنول پروجیکٹ شہرمیں لگایا جائے گا، تمام فیکٹریاں علاقے سے دور منتقل کر دی جائیں گی اور آلودگی سے محفوظ رہنے کے لیے شہر میں گرین بسیں چلائی جائیں گی۔تاج محل سے متعلق گزشتہ سماعت پر بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ تاج محل کی خوبصورتی بحال کرو یا اسے گرا دو۔